25 اگست، سکندر بخت کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق سکندر بخت (Sikandar Bakht)، پاکستان کے سابق کرکٹر، 25 اگست 1957ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
دائیں ہاتھ سے بلی بازی اور دائیں ہی ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتے تھے۔ پہلا ٹیسٹ اکتوبر 1976ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جب کہ پہلا یک روزہ میچ 30 دسمبر 1977ء کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ کل ملا کر 25 ٹیسٹ اور 27 یک روزہ میچز کھیلے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کو ذریعۂ معاش بنایا اور اب کرکٹ پر مختلف پاکستانی چینلوں میں تبصرہ نگار کے طور پر بھی نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ کراچی، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ، سندھ اور یونائیٹڈ بینک کی طرف سے کرکٹ کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے