24 اگست، جمشید انصاری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق جمشید انصاری (Jamshed Ansari) ، مشہور پاکستانی ٹیلی وِژن اور فلمی مِزاحیہ اداکار، 24 اگست 2005ء کو سر میں رسولی (کینسر) کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔
31 دسمبر 1942ء کو سہارنپور، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد خاندان پاکستان منتقل ہو گیا۔ گریجویشن کے بعد لندن چلے گئے، جہاں کچھ عرصہ بی بی سی میں کام کیا۔ ٹی وی پروڈکشن کے سرٹیفکیٹ کورس کیے۔ لندن میں قیام کے دوران میں شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’ ’سنتا نہیں ہوں بات‘‘ پیش کیا۔ 1968ء میں واپس پاکستان آئے اور پی ٹی وی میں کام شروع کیا۔ اپنے کریئر کا آغاز ڈراما ’ ’جھروکے‘ ‘ سے کیا۔ درجنوں ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔
جمشید کے شہرہ آفاق ڈراموں میں ’’گھوڑا گھاس کھاتا ہے‘‘ ، ’’کرن کہانی‘‘، ’’انکل عرفی‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’شوشہ‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ دو درجن کے قریب قومی سطح کے فن کے ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے