وکی پیڈیا کے مطابق کرپال سنگھ (Kripal Singh)، بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی، 6 اگست 1933ء کو چنائی شہر، مدراس، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’امرتسر گووند سنگھ کرپال سنگھ‘‘ تھا۔ تعلق ایک مشہور کرکٹ خاندان سے تھا۔ والد اے جی رام سنگھ ہندوستان کے لیے نہ کھیل سکے۔
کرپال سنگھ کا بھائی ملکھا سنگھ ایک ٹیسٹ کرکٹر تھا۔ ایک اور بھائی، دو بیٹے، ایک بیٹی اور ایک بھتیجا سب فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔
کرپال سنگھ ایک اچھے بلے باز اور ’’آف اسپن‘‘ بولر تھے۔ 22 جولائی 1987ء کو چنائی میں 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انتقال کے وقت قومی سلیکٹر تھے۔