یہ محض اتفاق نہیں کہ اخروٹ کی ساخت دماغ جیسی ہے۔ اسے قدرت نے دماغ کی تقویت کے لئے ہی اس شکل میں پیدا کیا ہے۔
دراصل اخروٹ میں ’’اومیگا تھری فیٹی ایسڈز‘‘ (Omega- 3 Fatty Acids) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہی مقدار آگے جا کر دماغی صحت اور افعال کو تقویت بخشتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اخروٹ دانتوں کی صحت کے لئے بھی بہت بہتر ہے۔ زیابیطس اور کینسر کے خلاف لڑتا ہے اور دل کے افعال بھی درست رکھنے میں معاون ہے۔
نوٹ: یہ تحریر عام قارئین کے لئے ہے، اس کے ساتھ اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔