21 جولائی، ارنسٹ ہیمنگوے کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ارنسٹ ہیمنگوے (Ernest Hemingway)، مشہور امریکی ادیب، صحافی اور ناول نگار، 21 جولائی 1899ء کو سیسیرو (Cicero, America) میں پیدا ہوئے۔
والد ایک ڈاکٹر تھے۔ 1954ء کو نوبل انعام برائے ادب (Nobel Prize for Literature) حاصل کیا۔ ہائی سکول کے زمانے سے لکھنا شروع کیا۔ ایک آنکھ میں کچھ خرابی کی وجہ سے فوج کا حصہ نہ بن سکے ، جو ان کی خواہش تھی مگر پہلی جنگ عظیم میں ’’امریکن ریڈ کراس‘‘ میں ایمبولینس ڈرائیور کے طور پر بھرتی ہوگئے۔ 1 9سال بہ مشکل عمر ہوتی ہوگی کہ جنگ کے دوران میں زخمی ہوگئے ۔ اسی اثنا میں ایک نرس کی محبت میں گرفتار ہوئے، جس نے انھیں داغِ مفارقت دیا۔ مذکورہ نرس کو وہ تادمِ آخر بھلا نہ پائے اور مختلف مواقع پر اس کا ذکر کرتے پائے گئے۔
1925ء میں ان کی کہانیوں کا پہلا مجموعہ "In our time” چھپ کر سامنے آیا مگر شہرت کی بلندیوں پر ایک سال بعد یعنی 1926ء کو اُس وقت پہنچے جب "The Sun Also Rises” نامی ناول شائع ہوا اور قبولِ عام کی سند پاگیا۔
پیرس میں عمر کا بیشتر حصہ گزارا لیکن سکینگ، بل فائٹنگ اور شکار اس کے محبوب مشاغل رہے، جس کی وجہ سے زیادہ تر وقت سفر میں گزارا۔
وکی پیڈیا کے مطابق اُن کے خاندان میں خود کُشی کا رجحان موجود تھا۔ اُن سے پہلے اُن کے والد نے بھی خود کُشی کی تھی اور دو بہنوں نے بھی اسی راہ کا انتخاب کیا تھا۔
2 جولائی 1961ء کو کیچم (Ketchum, Idaho) میں خود کو سر میں گولی مارنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے