دنیا کی مہنگی ترین رہایشی جگہ

سماجی رابطے کی ویب مشہور ویب سائٹ "twitter.com” پر فعال ترین اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق ’’برمودہ‘‘ (Bermuda) دنیا کی مہنگی ترین رہایشی جگہ ہے۔ اس کے بعد سویٹزر لینڈ (Switzerland) کی باری آتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’برمودہ‘‘ دراصل انگلینڈ کے زیرِ تسلط ایک جزیرہ ہے۔ اس کی وجۂ شہرت سرخ ریت والے ساحل (Elbow Beach and Horseshoe Bay) ہے۔ دارالحکومت "Hamilton” ہے۔ اس کے علاوہ اس جزیرے کی باقاعدہ طور پر اپنی کرنسی (برمودہ ڈالر) بھی ہے۔ 2021ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کُل آبادی 63,867 نفوس پر مشتمل ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے