ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز کس کے ہیں؟

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ’’ٹویٹر ڈاٹ کام‘‘ (twitter.com) کے اکاؤنٹ "World of Statistics” کی ایک تحقیق کے مطابق ’’ٹویٹر‘‘ پر سب سے زیادہ فالو ہونے والا اکاؤنٹ مشہور کھرب پتی کاروباری شخصیت ’’ایلن مسک‘‘ (Elon Musk) کا ہے، جن کے 147 ملین فالورز ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سابق امریکی صدر باراک اوبامہ (Barak Obama) ہیں، جنھیں 132.1 ملین لوگ فالو کررہے ہیں۔ 112 ملین فالورز کے ساتھ گلوکار جسٹن بائبر (Justine Bieber) تیسرے اور 108.9 ملین فالورز کے ساتھ مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو (Cristiano Ronaldo) چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں بھارتی وزیرِ اعظم نرندرا مودی (Narendra Modi) آٹھویں نمبر پر ہیں، جن کے کُل 90 ملین فالورز ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے