معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جھمپا لہری (Jhumpa lahiri)، مشہور برطانوی نژاد امریکی ناول نگار، 11 جولائی 1967ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔
جھمپا کے والدین بنگالی تھے جن کا تعلق کلکتہ سے تھا۔ والد یونیورسٹی میں لائبریرین اور والدہ سکول ٹیچر تھیں، جو پہلے لندن اور بعد میں امریکہ شفٹ ہوئے۔ گریجویشن کے بعد جھمپا لکھنے کی طرف راغب ہوئیں۔ انگریزی ادب میں گریجویشن کرنے کے بعد ماسٹر کی تین ڈگریاں (انگلش، کرئیٹیو رائٹنگ اور کمپیریٹیو لٹریچر اینڈ آرٹس) لیں۔ بعد میں 1990ء میں بوسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
گریجویشن کے بعد شارٹ سٹوریاں لکھنا شروع کیں، جو اُس وقت "The New Yorker”، "Harvard Review” اور "Story Quarterly” جیسے موقر اداروں میں شائع ہوئیں۔ اپنے ناول کے کام کے لیے سنہ 2000ء میں "Pultizer Prize” اور "PEN/ Hemingway Award” حاصل کیا۔ 2003ء میں "The Namesake” نامی ناول لکھا جس پر 2006ء میں ایک فلم بھی بنائی گئی۔ اس کے بعد ان کا قلم چلتا ہی گیا۔ ایک کتاب اطالوی زبان میں لکھی۔ کئی اطالوی کتب کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا۔
جھمپا کو سنہ 2014ء میں یو ایس پریس کی جانب سے "National Humanities Medal” بھی دیا گیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)