معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "Britannica.com” کے مطابق ہلیری مانٹل (Hilary Mantel)، مشہور برطانوی مصنفہ، 6 جولائی 1952ء کو ڈربی شر (Derbyshire, England) میں پیدا ہوئیں۔
دو مرتبہ ’’بکر پرائز‘‘ جیتنے والی پہلی خاتون ناول نگار ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 70 سال کی عمر پائی۔ 22 ستمبر 2022ء کو انگلینڈ کے شہر ایگزیٹر (Exeter) میں انتقال کرگئیں۔
انتقال کے موقع پر اُن کے پبلشر نے ایک بلاگ پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’’مانٹل اس صدی کے سب سے بڑے انگریزی ناول نگاروں میں سے ایک تھیں اور ان کے محبوب کاموں کو جدید کلاسیک سمجھا جاتا ہے۔ انھیں بہت یاد کیا جائے گا۔‘‘
مانٹل کا ہمیشہ یاد رکھا جانے والا کام ذیل میں دی جانے والی کتابیں ہیں:
Wolf Hall (2009)
Bring Up the Bodies (2012)
The Mirror & the Light (2020)
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)