معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق عباس کیراستمی (Abbas Kiarostami)، مشہور ایرانی فلم ہدایت کار، 4 جولائی 2016ء کو فرانس کے شہر پیرس میں انتقال کرگئے، جہاں وہ کینسر کے علاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔
22 جون 1940ء کو ایران کے شہر تہران میں پیدا ہوئے۔ تہران یونیورسٹی میں پینٹنگ اور گرافکس آرٹس کا مطالعہ کیا۔ انقلابِ ایران کے بعد بھی ایران کو نہیں چھوڑااور دستاویزی فلموں کے ساتھ کل 40 فلمیں بنائیں۔ 1997ء میں ’’ٹیسٹ آف چیری‘‘ کے لیے کانز فلم فیسٹیول میں سب سے اعلا ایوارڈ ’’پالما ڈور‘‘ حاصل کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)