معلو ماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق مشہور جاپانی کمپنی ’’سونی‘‘ (Sony) نے 1 جولائی 1979ء کو ’’واک مین‘‘ بیچنے کا عمل شروع کیا۔
’’واک مین‘‘ دراصل پورٹیبل میڈیا پلیئر برانڈ ہے۔ اس کی مدد سے چلتے پھرتے اپنی پسند کی موسیقی کو سنا جاسکتا تھا۔ یہ اُس وقت موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کے مترادف تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق 2010ء تک جب واک مین کی تیاری رُک گئی، تو ’’سونی‘‘ نے اُس وقت تک تقریباً 200 ملین کیسٹ والے واک مین بنائے تھے۔ اسے کے بعد کمپنی نے ڈیجیٹل آڈیواور میڈیا پلیئرز بنانے اور فروخت کرنے کا عمل شروع کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)