23 جون، انا اخماتووا کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق انا اخما تووا (Anna Andreevna Akhmatova)، بین الاقوامی شہرت یافتہ روسی شاعرہ، 23 جون 1889ء کو ا یوکرین کے شہر اوڈیسا (روسی سلطنت) میں پیدا ہوئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق حب الوطنی کی جنگ کے زمانے میں انا اخماتووا نے اپنے ریڈیو نشریوں میں اور اخبارات میں عوام کے گیت گائے۔ پچھلے برسوں میں ان کی نظموں کے ترجمے انگریزی، بلگاریائی، چیکاسلواکیائی، جرمن، رومانیائی، فرانسیسی، فارسی اور اردو زبانوں میں کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ اپنے انتقال سے دو سال پہلے روسی ادیبوں کی انجمن کی صدر منتخب ہوئیں۔
ان کی مشہور نظموں میں ’’نیم شب کی نظمیں‘‘، ’’خاکِ وطن‘‘، ’’شام ڈھلے‘‘، ’’جہانِ سخن‘‘، ’’حلف‘‘، ’’مردانگی‘‘ اور ’’وفات‘‘ وغیرہ ہیں۔
76 سال کی عمر میں 5 مارچ 1966ء کو ماسکو، سویت یونین میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں اور لینن گراڈ میں تدفین ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے