22 مئی، جارج بیسٹ کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج بیسٹ (George Best)، مانچسٹر یونایٹیڈ اور شمالی آئر لینڈ کے سابق مشہور فٹ بالر، 22 مئی 1946ء کو شمالی آئر لینڈ کے شہر بیلفاسٹ (Belfast) میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مانچسٹر یونایٹیڈ کے لیے کھیلتے تھے۔ اپنے کلب کو 1965ء اور 1967ء میں فرسٹ ڈویژن ٹائٹل اور 1968ء میں یورپین کپ جتوایا۔ 1968ء میں ’’یورپین فٹ بالر آف دی ایئر‘‘ کا خطاب حاصل کیا۔ مانچسٹر یونایٹیڈ کی طرف سے 466 میچ کھیلے اور 178 گول کیے۔ شمالی آئرلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 37 میچوں میں 9 گول سکور کیے۔ بے شمار دولت کمائی، لیکن عیاشیوں میں اُڑا ڈالی۔
ایک مرتبہ جب بیسٹ سے پوچھا گیا کہ اُن کی ساری دولت کہاں گئی، تو جواباً کہا: ’’مَیں نے اپنی دولت شراب، پرندوں اور تیز رفتار کاروں پر خرچ کر دی اور باقی ساری ویسے ہی لٹا دی۔‘‘
25 نومبر 2005ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے