28 اپریل، ہارپر لی کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ہارپر لی (Harper Lee) مشہور امریکی مصنفہ، 28 اپریل 1926ء کو امریکی ریاست الاباما کے شہر مونروویل میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام "Nelle Harper Lee” تھا۔ والد ایک اخبار کے مدیر تھے۔ یونیورسٹی آف الاباما میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔
’’بی بی سی اُردو سروس‘‘ کے مطابق : ’’ٹو کل اے ماکنگ برڈ (کتاب) سکول میں ادب کے شعبے میں اور مسلسل اُن کتابوں کی فہرست میں شامل رہی جو کہ مطالعے کے لیے لازمی سمجھی جاتی ہیں۔ اس سب کے باوجود وہ انٹرویو کی کئی پیشکشیں مسترد کرتی رہیں اور لوگوں سے زیادہ میل جول سے بھی اجتناب کرتی رہیں۔‘‘
1960ء میں "Pulitzer Prize” حاصل کیا۔ سنہ 2006ء میں ’’ناٹر ڈیم یونیورسٹی‘‘ نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔
19 فروری 2016ء کو مونروویل میں انتقال کرگئیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے