4 اپریل، سمرن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رشی بالا نیول (Rishibala Naval) مشہور بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر، ڈانسر اور گلوکارہ جنھیں عام طور پر ’’سمرن‘‘ (Simran) کے نام سے پکارا اور جانا جاتا ہے، 4 اپریل 1976ء کو مہاراشٹر، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
تامل سینما کا معروف نام ہیں۔ تیلگو، ہندی، ملیالم اور کناڈا فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں جن میں تین ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
1996ء میں ’’تیرے میرے سپنے‘‘ فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے ’’سپر ہٹ مقابلہ‘‘ نامی پروگرام میں اینکر کے طور پر جلوہ گر ہوئیں اور ناقدین کی نظروں میں آئیں۔ 02 دسمبر 2003ء کو اپنے بچپن کے دوست ’’دیپک بگا‘‘ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اب دو بچوں کی ماں ہیں۔
(سمرن کے حوالے سے یہ تحریر امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے