وکی پیڈیا کے مطابق رام چرن (Ram Charan) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 27 مارچ 1985ء کو مدراس، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔
پورا نام رام چرن تیج ہے۔ ماضی کے تیلگو اور ہندی اداکار ’’چرن جیوی‘‘ کے بیٹے ہیں۔
رام چرن تیلگو سنیما اور ٹیلی وِژن کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے دو نندی اعزازات، دو جنوبی فلم فیئر اعزازات، دو سینما اعزازات اور ایک بہترین اداکار کا اعزاز ’’سنتوشم‘‘ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دسمبر 2013ء میں 12.67 کروڑ روپے کے معاوضے کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں 69ویں نمبر پر رہے۔
اداکاری کے علاوہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ تیلگو ٹیلی وِژن چینل ’’ما ٹی وی‘‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ حیدر آباد پولو کلب کی ایک پولو ٹیم کے مالک بھی ہیں۔ 2015ء میں حیدر آباد میں ایک ائیر لائن بزنس ’’ٹربو میگھا ائیر وے‘‘ کی شروعات بھی کی۔
’’چروتھا‘‘، ’’مگا دھیرا‘‘، ’’اورنج‘‘، ’’نائیک‘‘، ’’بروس لی- دی فائیٹر‘‘، ’’آر آر آر‘‘ وغیرہ رام چرن کی قابلِ ذکر فلمیں ہیں۔