19 مارچ، ماکسیم ریلسکی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ماکسیم ریلسکی (Maksym Tadeyovych Rylsky) مشہور یوکرینی شاعر، مترجم اور سماجی کارکن، 19 مارچ 1895ء کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیدا ہوئے۔
یوکرینی سائنس اکادمی اور روسی سائنس اکادمی کے رکن رہے۔ یوکرین کے اہم ترین شاعر میں شمار ہوتے ہیں۔
نظموں کا پہلا مجموعہ ’’سفید جزیروں پر‘‘ جب شائع ہوا، تو ریلسکیکی عمر صرف 15 سال تھی۔ 1918ء میں نظموں کا مجموعہ ’’خزاں کے ستاروں کی چھاؤں میں‘‘ شائع ہوا ۔ اپنی ادبی سرگرمی کے 50 برسوں میں نظموں کے 30 سے زائد مجموعے شائع کیے۔ ’’الیکزاندر پوشکن‘‘، ’’لیرمونتوف‘‘، ’’شیکسپیئر‘‘، ’’دانتے‘‘ ، ’’ہیوگو‘‘، ’’والٹیر‘‘، ’’میتسکیویچ‘‘، ’’سلوواتسکی‘‘ اور دوسرے کلاسیکی ادیبوں اور شاعروں نیز ہم عصر سوویت شاعروں کے ترجمے بھی یوکرینی زبان میں کیے۔اس کے علاوہ ادبی تنقید، فن اور لوک ادب سے متعلق بھی کتب لکھیں۔ 1943ء اور 1950ء میں شاعری پر ’’سوویت ریاستی اسٹالن انعام‘‘ اور 1960ء میں ’’لینن انعام‘‘ سے نوازے گئے۔
69 سال کی عمر میں 24 جولائی 1964ء کو کیف، یوکرین میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے