18 اپریل، جان اپڈائیک کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جان اپڈائیک (John Updike) امریکہ کے صفِ اول کے ناول نگار اور لکھاری، 18 اپریل 1932ء کو پنسلوینیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
اپنے ناولوں میں عام امریکیوں اور خاص طور پر چھوٹے شہروں میں رہنے والے متوسط طبقات کی زندگی کو اپنی تحریروں کا موضوع بنایا۔ کئی پلِٹزر پرائز سمیت دیگر ادبی انعامات سے نوازے گئے۔ 60 سے زیادہ کتابوں کے مصنف رہے۔ امریکہ میں ایک ایسے شخص کی زندگی پر بھی ناول لکھا جس کا باپ مسلمان تھا، مگر وہ اپنی امریکی بیوی کو چھوڑ گیا۔ اس کے علاوہ نیو جرسی کے پس منظر میں مذہبی انتہا پسندی کو بھی اپنے ایک ناول کا موضوع بنایا۔
27 جنوری 2009ء کو پھیپھڑوں کے سرطان کی وجہ سے ماسیچوسیٹس (Massachusetts) میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے