وکی پیڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) مشہور بھارتی اداکارہ، 15 مارچ 1993ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔
مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہے۔ برطانوی شہریت کی حامل ہیں۔تین فلم فیئر ایوارڈوں سمیت بے شمار دیگر اعزازات حاصل کرنے والی عالیہ بھٹ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بھی مانی جاتی ہیں۔ فرابس انڈیا (Forbes India) کے "Celebrity 100” میں سال 2014ء سے اور فرابس ایشیا (Forbes Asia) میں سال 2017ء کا مرکزِ اشاعت رہیں۔
سال 1999ء میں بننے والی فلم ’’سنگھرش‘‘ میں ایک بچی کے کردار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ سال 2012ء میں اپنا پہلا مرکزی کردار کرن جوہر کے فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘میں ادا کیا تھا۔اس کے بعد جوہر کے سٹوڈیو دھرما پروڈکشنز کے زیرِ اہتمام بننے والے بے شمار فلموں میں کام کرکے خود کو فلمی صنعت میں مستحکم کیا، جن میں کئی ایک رومانوی فلمیں تھیں۔ اُن میں ٹو سٹیٹس (2014ء)، ہمپٹی شرما کی دلہنیا (2014ء)، بدری ناتھ کی دلہنیا (2017ء)، اور ڈئیر زندگی (2017ء) جیسے شاہکار شامل ہیں۔
سال 2014ء میں بننے والے فلم ہائی وے میں ایک اِغوا شدہ لڑکی کا کردار خوش اسلوبی سے نبھانے پر عالیہ نے "Filmfare Critics Award for Best Actress” جیتا۔ اُسی تقریب میں دو بار مزید بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ دونوں ایوارد اُسے اُڑتا پنجاب (2016ء) میں ایک مہاجر بہاری لڑکی کے کردار پر اور رازی (2018ء) میں ایک جاسوسہ کے کردار ادا کرنے پر دیے گئے۔ اس کے بعد فلم گُلے بوائے (2019ء) میں کام کیا جو بعد ازاں ہندوستان کی نسوانی مرکزی کردار کی بڑی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
2022ء میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔