وکی پیڈیا کے مطابق محمد عاطف اسلم (Atif Aslam) مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار، 12 مارچ 1983ء کو وزیر آباد، پنجاب میں پیدا ہوئے۔
راولپنڈی اور لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ زیادہ تر اُردو اور ہندی زبان میں گاتے ہیں۔اس کے ساتھ پنجابی اور بنگالی میں بھی گاچکے ہیں۔2008ء میں تمغائے امتیاز حاصل کیا،جو پاکستانی شہریوں کو دیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے۔ ڈھیر سارے لکس سٹائل اعزازات بھی حاصل کرچکے ہیں۔بول (فلم) سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ مشہور گیت ’’تو جانے نا‘‘ ، ’’عادت‘‘، ’’ہم کس گلی جارہے ہیں‘‘، ’’وہ لمحے‘‘ ، ’’دوری‘‘، ’’دل دیا گلاں‘‘ اور ’’تیرے بن‘‘ ہیں۔