وکی پیڈیا کے مطابق ناصر کاظمی (Nasir Kazmi) مشہور پاکستانی شاعر، 2 مارچ 1972ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
8 دسمبر 1925ء کو امبالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ والد کے پیشہ ورانہ تبادلوں کی وجہ سے آپ کا بچپن کئی شہروں میں گزرا تھا۔میٹرک مسلم ہائی اسکول انبالہ سے کیا۔ آگے کی تعلیم کے لیے اسلامیہ کالج لاہور آ گئے۔وہاں کے ایک ہوسٹل میں رہتے تھے ۔ استادِ خاص رفیق خاور اُن سے ملنے کے لیے اقبال ہاسٹل جاتے اور اُن کے کمرے میں شعر و شاعری پر بات کرتے تھے۔ تاہم اس کے باوجود بھی بی اے پورا کیے بغیر تعلیم ترک کر دی۔
’’برگِ نَے ‘‘، ’’دیوان‘‘ اور ’’پہلی بارش‘‘ ناصر کاظمی کی غزلوں کے مجموعے اور ’’نشاطِ خواب‘‘ نظموں کا مجموعہ ہے۔ ’’سُر کی چھایا‘‘ اُن کا منظوم ڈراما ہے ۔ ’’برگِ نَے ‘‘ پہلا مجموعۂ کلام تھا جو 1952ء میں شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ’’ناصر کاظمی کی ڈائری‘‘ اُن کی نثر کا ایک اعلا نمونہ ہے۔