28 فروری، ہنری جیمز کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ہنری جیمز (Henry James) اُنیس ویں صدی کا امریکی افسانہ نگار، نقاد اور ناول نگار، 28 فروری 1916ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔
15 اپریل 1843ء کو نیویارک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہوئے۔امریکہ کے مشہور فلسفی تھے جس کے فلسفۂ عملیت (Pragmatism) نے امریکی قوم کے اندازِ فکر و عمل کو متاثر کیا۔ 20 ناول، 100 سے زیادہ کہانیاں، 12سٹیج ڈرامے، کئی سفرنامے اور متعدد تنقیدی مضامین لکھے، جو کئی جلدوں میں شائع ہوئے۔ اپنے فکشن کے ذریعے امریکی ثقافت اور امریکی رنگ و مزاج کو یورپ میں متعارف کرایا۔ پرانی دنیا اور نئی دنیا کے فرق کو نمایاں کیا۔ ان کے ہاں کہانی کی بجائے کرداروں پر زور ہے اور کرداروں کے عمل اور ردِ عمل ہی سے دلچسپ کہانی وجود میں آتی ہے۔
’’واچ اینڈ وارڈ‘‘ 1871ء، ’’روڈرک ہڈسن‘‘ 1875ء، ’’دی امریکن‘‘ 1877ء، ’’ڈیسی مِلر‘‘ 1879ء، ’’واشنگٹن اسکوائر‘‘1881ء، ’’دی پورٹریٹ آف اے لیڈی‘‘1881ء (اردو ترجمہ ایک خاتون کی تصویر)، ’’دی ٹرن آف دی اِسکرو‘‘ 1898ء وغیرہ مشہور ناول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے