وکی پیڈیا کے مطابق ظلِ ہما (Zil e Huma) پاکستانی گلوکارہ، 26 فروری 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
برصغیر پاک و ہند کی نام ور مغنیہ، اداکارہ، موسیقارہ اور ہدایت کارہ ’’ملکہ ترنم نور جہاں‘‘ کی بیٹی تھیں۔ ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد 1990ء کے اوائل میں موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔غلام محمد سازنواز ان کی والدہ ملکہ ترنم نورجہا ں کے بھی استاد تھے،بعد میں ظل ہما نے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے غلام محمد سازنواز کی شاگردی اختیار کی۔
16 مئی 2014ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔ شوگر اور فشارِ خون کے عارضے کے باعث کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ انتقال سے چند روز قبل ڈاکٹروں نے شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی۔