10 فروری، امجد اسلام امجدؔ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق امجد اسلام امجدؔ (Amjad Islam Amjad) مشہور شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار، 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
4 اگست 1944ء کو لاہور میں پید اہوئے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں چالیس سے زائد کتب تصنیف کیں۔ ادبی کام اور ٹی وی کے لیے اسکرین پلے کی خاظر کئی اعزازات حاصل کیے، جن میں تمغائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز بھی شامل ہیں۔
اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے اُردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔اپنے کیریئر کا آغاز ایم اے او کالج لاہور کے شعبۂ اردو میں استاد کی حیثیت سے کیا۔ 1975ء اور 1979ء کے درمیان پاکستان ٹیلی وِژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر رہے۔ 1989ء میں اُردو سائنس بورڈ کے ڈائریکٹر بنادیے گئے۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
امجد اسلام امجدؔ کی شخصیت پر تقریباً دس سے زائد تنقیدی کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔شعری مجموعوں میں ’’بارش کی آواز‘‘، ’’شام سرائے‘‘، ’’اتنے خواب کہاں رکھوں‘‘، ’’نزدیک‘‘، ’’یہیں کہیں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے