9 فروری، امریتا سنگھ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق امریتا سنگھ (Amrita Singh) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ، 9 فروری 1958ء کو مغربی پاکستان کے علاقہ ہڈالی میں پیدا ہوئیں۔
مشہورناول نگار ’’خوشونت سنگھ‘‘ کی بھانجی ہیں۔ اداکارہ بیگم پارہ ان کی چاچی ہیں۔اداکار ایوب خان، امرتا سنگھ کے دوسرے کزن ہیں۔نئی دہلی کے ماڈرن اسکول میں تعلیم حاصل کی۔انگریزی، پنجابی اور ہندی زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں۔جنوری 1991ء کو اداکار سیف علی خان سے شادی کی۔
امرتا کی والدہ مسلمان اور والد سکھ تھے۔ پرورش سکھ مذہب کو ماننے والے گھرانے میں ہوئی۔ شادی سے قبل ہی اسلام قبول کیا اور یہ شادی اسلام کے مطابق ہوئی۔ سیف علی خان سے امرتا کی ایک بیٹی سارا علی خان (جو آج کل بھارتی فلموں میں اداکاری کرتی ہیں) اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے