19 جنوری، مہناز بیگم کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مہناز بیگم (Mehnaz Begum) مشہور پاکستانی گلوکارہ، 19 جنوری 2013ء کو بحرین میں انتقال کرگئیں۔
فلمی گائیکی کے لیے معروف تھیں۔ مختلف قسم کے گیت گائے، تاہم ’’غزل‘‘، ’’ٹھمری‘‘، ’’دادرہ‘‘، ’’خیال‘‘، ’’سلام‘‘، ’’نوحہ‘‘ اور ’’مرثیہ‘‘ میں خاص مہارت رکھتی تھیں۔ برصغیر کی مشہور گلوکارہ کجن بیگم اور عبد اللہ تسنیم کی صاحب زادی تھیں۔گلوکاری کا آغاز دورانِ تعلیم ہی کر دیا تھا۔ ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے۔ 1970ئکی دہائی میں میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری شروع کی۔ پاکستان ٹی وی پر موسیقار سہیل رعنا نے متعارف کروایا۔ جلد ہی مہناز بیگم کی شہرت ٹی وی سنٹر سے فلم انڈسٹری تک پھیل گئی اور پھر وہ پاکستان کی ایک بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں۔ فلمی صنعت کے دورِ عروج میں مہدی حسن کے ساتھ مل کر بھی متعدد یادگار گانے گائے۔ متعدد بار بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازی گئیں، جن میں سے 1973ء سے لے کر 1985ء تک مسلسل لگا تار سات ایوارڈ حاصل کرنے کا بھی اعزاز شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے