وکی پیڈیا کے مطابق گوہر جان (Gauhar Jaan) معروف ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ اور رقاصہ، 17 جنوری 1930ء کو میسور (متحدہ ہندوستان) میں انتقال کرگئیں۔
26 جون 1873ء کو اعظم گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ ’’گراموفون کمپنی آف انڈیا‘‘ کے ’’78 آر پی ایم ریکارڈ‘‘ کے لیے گانا ریکارڈ کروانے والی پہلی ہندوستانی گلوکارہ تھیں۔ ’’کلکتہ کی پہلی رقاصہ‘‘ کے لقب سے بھی جانی جاتی ہیں۔ بنگالی، ہندی، گجراتی، تمل، مراٹھی، پشاوری، عربی، فارسی، پشتو، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں اور متعدد اصناف موسیقی میں اپنی گائیکی ریکارڈ کروائی۔ بادشاہ جارج پنجم، نواب واجد علی شاہ اور کرشنا راجا واڈیار چہارم والئی میسور سمیت متعدد امرا کے دربار کے ساتھ وابستہ رہیں۔