15 جنوری، ریاض بٹالوی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ریاض بٹالوی (Riaz Batalvi) سینئر جرنلسٹ، لکھاری اور ڈراما نگار، 15 جنوری 2003ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔
5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ اصل نام ریاض الحسن تھا، ریاض بٹالوی قلمی نام تھا۔ ’’روزنامہ مشرق‘‘ اور ’’کوہستان‘‘ سے وابستہ رہے۔ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان فیچرز کو پاکستان ٹیلی وِژن نے ڈرامائی تشکیل دے کر ’’ایک حقیقت ایک فسانہ‘‘ کے نام سے پیش کیا۔ اس سلسلے کے تمام ڈرامے بے حد مقبول ہوئے جن میں ’’روبی کس کی بیٹی ہے‘‘ ، ’’دبئی چلو‘‘، ’’سناٹا‘‘، ’’وہی منزلیں وہی راستے‘‘ ، ’’عکس اور آئینے‘‘ ، ’’وارث‘‘، ’’تلاش‘‘ اور ’’خلش‘‘ کے نام سرِفہرست ہیں۔
14اگست 1986ء کو حکومتِ پاکستان نے صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے