9 جنوری، فرحان اختر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق فرحان اختر (Farhan Akhtar) بھارتی فلم ہدایت کار، سکرین رائٹر، پروڈیوسر، اداکار، پس منظر گلوکار، گیت کار اور ٹیلی وِژن میزبان، 9 جنوری 1974ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
بھارتی مشہور شاعر جاوید اختر کے بیٹے ہیں۔ 2001ء میں فرحان اختر نے فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھتے ہی خود کو منوا لیا۔ اس کے لیے انھیں بہترین ہندی فلم کے اعزاز کے ساتھ ’’نیشنل ایوارڈ‘‘ ملا۔ اس کے بعد پیچھے نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دی۔ 2007ء میں ایک شارٹ فلم ’’پازیٹو‘‘ کی ہدایات دیں جو ایڈز کے حوالے سے آگاہی کے بارے میں تھا۔ یہ فرحان کے بڑے کاموں میں سے ایک ہے۔
2008ء میں ’’راک آن‘‘ (Rock on) سے ادکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ فلم کی ہدایات خود دی تھیں جس کے لیے دوسری بار ’’نیشنل ایوارڈ‘‘ کے مستحق ٹھہرے۔ ’’ڈان ٹو‘‘ (Don 2) جو کہ ’’ڈان‘‘ کی ری میک تھی، کی ہدایات دیں، جو کمرشل لحاظ سے اب تک کی ان کی بہترین فلم مانی جاتی ہے۔ ’’بھاگ ملنگا بھاگ‘‘ میں بہترین اداکاری کے لیے ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ حاصل کیا۔
بیک وقت بالی ووڈ کے بہترین ہدایت کاروں، پروڈیوسروں اور اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے