جنگل کے بادشاہ شیر کے بارے میں ایک حالیہ تحقیق میں کچھ عجیب و غریب باتیں سامنے آئی ہیں، جو یہاں "لفظونہ” میں قارئین کی نذر کی جاتی ہیں:
انگریزی کی ایک ویب سائٹ impexsoftdesign.com کی تحقیق کے مطابق ایک بالغ شیر جب دہاڑتا ہے، تو اس کی آواز پورے 5 میل یعنی تقریباً 8 کلومیٹر تک سنائی دیتی ہے۔
اس طرح ایک اور عجیب و غریب بات شیر کے حوالہ سے یہ ہے کہ جب اس کا پیٹ بھرا ہوتا ہے، تو یہ 24 گھنٹوں میں پورے 20 گھنٹے تک سوتا ہے۔
شیر کے بارے میں مذکورہ تحقیق عجیب باتوں سے بھری پڑی ہے، تحقیق کے مطابق شیر پورے 4 دن تک بغیر کچھ پئے چل سکتا ہے۔
شکار کو کھانے کے بعد یہ پورے 20 منٹ تک متواتر پانی پیتا ہے۔
جنگل کے بادشاہ کے بارے میں ایک عجیب و غریب بات یہ سامنے آئی ہے کہ اس کی مادہ یعنی شیرنی شکار کرتی ہے اور کھاتا پہلے "شیر” ہی ہے۔