پیدائش کے وقت پانڈا کے بچے کا وزن جان کر آپ کو حیرت ہوگی

کیا آپ جانتے ہیں کہ پیدائش کے وقت پانڈا کے بچے کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ پیدائش کے وقت پانڈا کے بچے کا وزن ایک پیالی چائے کے برابر ہوتا ہے۔

پیدائش کے وقت بچہ چھوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ اندھا بھی ہوتا ہے۔

ایک عام نارمل نر پانڈا کا وزن 100 سے لے 115 کلوگرام تک ہوتا ہے جبکہ مادہ پانڈا کا وزن 70 سے لے کر 100 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک عام پانڈا عموماً بیس سال تک زندہ رہتا ہے۔