24 دسمبر، محمد رفیع کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق محمد رفیع (Muhammad Rafi) بالی ووڈ کے مشہور پسِ پردہ گلوکار، امرتسر کے کوٹلہ سلطان سنگھ گاؤں میں 24 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ان کی گلی میں ایک فقیر آتا تھا جو بلند آواز میں گیت گاتا تھا۔ اُسے گنگناتا دیکھ کر محمد رفیع کے بڑے بھائی نے استاد وحید خان کی سرپرستی میں تعلیم دلائی۔
بہت سیدھے اور صاف دل انسان تھے۔ کئی مرتبہ بغیر ایک پیسا لیے گیت گایا۔ ایک بڑے موسیقار نے محمد رفیع کی موت کے بعد اعتراف کیا کہ اُس کے پاس رفیع کو دینے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ گیت ختم ہونے کے بعد انھوں نے محمد رفیع سے نظریں نہیں ملائیں اور دنیا کو دکھانے کے لیے ایک خالی لفافہ پکڑا دیا…… لیکن ملاقات کے بعد کبھی اس کا تذکرہ بھی نہیں کیا، جب بھی ملے مسکرا کر ملے۔
گیتوں پر 6 فلم فیئر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ حکومت نے ’’پدم شری ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا۔
ایک ایسے فن کار تھے جنھوں نے درجنوں فن کاروں کی زندگی بناء۔ فلم دوستی میں موسیقار لکشمی کانت پیارے لال کے نغموں کو اپنی آواز دینے کے بعد وہ نغمے بہت مقبول ہوئے اور دنیا نے اس جوڑی کو پہچانا۔
31 جولائی 1980ء کو ممبئی میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے