معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا مندر، دنیا کے خوب صورت ترین مندروں میں سے ایک ہے، جہاں لوگ غروبِ آفتاب کا منظر دیکھنے کے لیے حاضر ہوا کرتے ہیں۔
"mylocationreview.com”کے مطابق یہ مندر ہندوستان کی ریاست آسام میں ایک قصبے ’’بوکو‘‘ (Boko) میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے۔ اس کی خوب صورتی دراصل اس کی بلندی ہے، جہاں سے طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت عجیب نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔