وکی پیڈیا کے مطابق ’’یونیسف‘‘ (UNICEF) یا اقوامِ متحدہ کا فنڈ برائے اطفال، کا قیام 11 دسمبر 1946ء کو عمل میں لایا گیا۔
یہ ایک عالمی ادارہ ہے جو اقوامِ متحدہ کی ذیلی شاخوں میں شامل ہے۔ اُس وقت اسی طرز کا ادارہ ’’اقوامِ متحدہ کا ہنگامی فنڈ برائے اطفال‘‘ پہلے ہی سے کام کر رہا تھا۔ یونیسف کے باقاعدہ قیام کے بعد اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ 1953ء میں ادارے کے نام میں سے ’’ہنگامی‘‘ کا لفظ حذف کر دیا گیا اور یہ ’’اقوامِ متحدہ کا فنڈ برائے اطفال‘‘ یا ’’یونیسف‘‘ کہلایا جانے لگا۔
یونیسف کا مرکزی دفتر امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ہے۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں زچہ و بچہ کی صحت و فلاح کا کام کر رہا ہے۔ ادارے کو امدادی رقوم مختلف حکومتیں اور مخیر حضرات فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت یہ ادارہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں کام کر رہا ہے۔