یہ ہے 84 منزلہ بلند دنیا کی پتلی ترین فلک بوس عمارت جس کا نام "Steinway Tower” ہے۔
یہ امریکی شہر مین ہٹن کے سنٹرل پارک میں قایم ہے۔ عمارت 46 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ اسے چونے کے پتھر، ماربل، گہرے سیاہ فولاد اور دیگر اجزا سے تعمیر کیا گیا ہے۔ 2014ء میں اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا تھا، جو رواں سال 2022ء کو پایۂ تکمیل تک پہنچا۔