5 دسمبر، والٹ ڈزنی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق والٹ ڈزنی (Walt Disney) فلمی کارٹونوں کے مؤجد، 5 دسمبر 1901ء کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔
اسکول سے فارغ ہونے کے بعد شکاگو میں فنونِ لطیفہ کی اکادمی میں تعلیم حاصل کی۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران میں فرانس میں ریڈکراس کے ایمبولنس ڈرائیور تھے۔ 1918ء میں شہر کینساس میں کمرشل آرٹس کی دکان کھولی۔ بعد ازاں ایک فرم نے انھیں سینما ہاؤس میں دکھانے کے لیے اشتہاری سلائڈ بنانے کے کام پر ملازم رکھ لیا۔ 1922ء میں ہالی وڈ میں مزاحیہ فلمیں بنانی شروع کیں اور سرمایہ اکھٹا کرنے کے لیے نیویارک گئے، لیکن ناکام رہے…… مگر ہمت نہ ہاری اور "Mickey Mouse” کارٹون فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع کیا، جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہوا۔ آج ’’والٹ ڈزنی کارٹون کمپنی‘‘ دنیا کی بڑی کارٹون فلمیں بنانے والی کمپنی ہے۔
15 دسمبر 1966ء کو لاس اینجلس میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے