معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ’’وٹس ایپ‘‘ (WhatsApp) پر روزانہ کے حساب سے 55 ارب پیغامات، 1 ارب 50 کروڑ تصاویر اور 1 ارب ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔
دوسری طرف "softwaretestinghelp.com” کے مطابق ’’وٹس ایپ‘‘ 2022ء میں اب تک سب سے زیادہ ڈاون لوڈ ہونے والی ایپس میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں "TikTok” پہلے نمبر پر، "Instagram” دوسرے اور "Facebook” تیسرے نمبر پر ہے۔