1 نومبر، نیتا امبانی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق نیتا امبانی (Nita Ambani) ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر نشین، 1 نومبر 1963ء کو بمبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام نیتا دلال مکدیش امبانی ہے۔ریلائنس انڈسٹریز کی غیر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انسانیت دوست اور کھیلوں کی مداح ہیں۔ جہاں خاندان کی دولت 20 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، انھیں بھارت کی رئیس ترین عورت گردانا جاتا ہے۔ شادی ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی سے ہوئی۔ ممبئی انڈینز کرکٹ ٹیم کے مالکانہ حقوق بھی رکھتی ہیں۔
نیتا کئی اعزازات حاصل کرچکی ہیں، جن میں 2016ء کی ایشیا کی سب سے بااثر خواتین کی دونوں فوربز میں جگہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی پچاس اعلا اور طاقت ور بھارتیوں میں بھی شامل ہیں۔ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنھیں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا رُکن بنایا گیا۔
نیتا امبانی کو نیویارک کے میٹروپالیٹن عجائب گھر کی جانب سے ان کے انسانیت دوست کاموں، تعلیم اور فنون کے فروغ کی وجہ سے نوازا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے