وکی پیڈیا کے مطابق ریما خان (Reema Khan) مشہور پاکستانی فلمی اداکارہ، 27 اکتوبر 1971ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
اصل نام یا سمینہ خان ہے۔ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلی وژن کی میزبان اور سابقہ منچ رقاصہ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ 1990ء کی دہائی کے دوران میں پاکستان کی مشہور فلمی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔پہلی بار 1990ء میں پاکستانی فلم ڈائریکٹر جاوید فاضل نے اپنی فلم بلندی میں مرکزی کردار کی پیش کش کی۔ پہلی فلم کے بعد سے 200سے زیادہ فلموں میں نظر آچکی ہیں۔23 مارچ 2019ء کو پاکستانی سنیما میں شراکت کے لئے صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازی گئیں۔نومبر 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی قلبیات ایس طارق شہاب سے شادی کی۔ 24 مارچ 2015ء کوریمانے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔
ریما کی مقبول فلموں میں ’’بلندی‘‘، ’’نکاح‘‘، ’’جو ڈر گیا وہ مرگیا‘‘، ’’مجھے چاند چاہیے‘‘، ’’کوئی تجھ سا کہاں‘‘ وغیرہ ہیں۔