مارکا

عام طور پر ’’مارکا‘‘ (اُردو، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’مارکہ‘‘ رقم کیا جاتا ہے۔
’’نوراللغات‘‘ اور ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’مارکا‘‘ ہے۔ ’’فرہنگِ عامرہ‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جامع)‘‘ کے مطابق ’’مارکہ‘‘ ہے جب کہ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘ اور ’’اظہر اللغات‘‘ میں مذکورہ لفظ درج نہیں۔
اس حوالے سے سب سے مستند حوالہ رشید حسن خان کی کتاب ’’اُردو کیسے لکھیں؟ (صحیح اِملا)‘‘ کے صفحہ نمبر 124 پر صحیح اِملا ’’مارکا‘‘ درج ہے۔ نیز یہ مثال بھی دی گئی ہے: ’’جیسے: شیر مارکا۔‘‘
’’مارکا‘‘ کے معنی ’’علامت‘‘، ’’پہچان‘‘، ’’نشانی‘‘، ’’سلطنت کی علامت‘‘ اور ’’کارخانہ کی مصنوعات کی علامت‘‘ کے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے