17 اکتوبر، محمد حفیظ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق محمد حفیظ (Muhammad Hafeez) مشہور پاکستانی کرکٹر، 17 اکتوبر 1980ء کو سرگودھا، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
پاکستانی کرکٹ کے ٹی ٹوینٹی کے کپتان رہے۔ اوپننگ بیٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے۔ اس کے ساتھ سیدھے ہی ہاتھ سے آف بریک گیند بازی بھی کرتے تھے۔ ناصر جمشید کے ساتھ 2012ء میں ایشیا کپ میں 224 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی بنایا۔ 3 جنوری 2022ء کوبین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 18 سالہ کیریئر کا خاتمہ کیا۔
دنیائے کرکٹ میں ’’پروفیسر‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کے دیگر ریکارڈز ذیل میں دیے جاتے ہیں:
٭ پاکستانی کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ میچ جیتے۔
٭ پہلا پاکستانی کھلاڑی جس نے T20 میں 1000 سے زیادہ رنز اور 40 سے زیادہ وکٹیں لیں۔
٭ پہلا پاکستانی کپتان جس نے تین T20 میں لگاتار 3 نصف سنچریاں بنائیں۔
٭ پاکستانی تاریخ کا تیسرا باؤلر (عمران خان اور وسیم اکرم کے بعد) جس نے یک روزہ بین الاقومی میچوں میں 100 سے زیادہ وکٹیں لیں۔
٭ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بلے باز کی حیثیت سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنائیں۔
٭ پی سی بی کی طرف سے ’’پلیر آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
٭ ٹی ٹوینٹی میں 15 دفعہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے