سوات یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر اینڈ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر ثناء اللہ نے پوری دنیا سے اکھٹی کی جانے والی 2 فی صد سائنس دانوں کی لسٹ میں جگہ بنالی۔
"Stanford University-Elsevier” کی طرف سے پوری دنیا کے سائنس دانوں کی ایک لسٹ بنائی گئی جسے "Top 2% Scientists in the world” کا نام دیا گیا۔ مذکورہ لسٹ میں سوات یونیورسٹی کے ڈاکٹر ثناء اللہ (نیٹ ورکنگ اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن) کا نام بھی درج ہے۔