معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق مزاحمت کے علم بردار ’’چی گویرا‘‘ (Che Guevara) مشہور کمیونسٹ راہ نما، 8 اکتوبر 1967ء کو بولیویا کی آرمی کے ہاتھوں گرفتار ہوئے، جنھیں ایک روز بعد یعنی 9 اکتوبر 1967ء کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
چی گویرا کو مرے چار دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر وہ ابھی تک لوگوں کے دلوں میں اپنے اصول، قابلیت، سرمایہ درانہ نظام کے خلاف بغاوت اور انقلابی سوچ کی وجہ سے گھر کیے ہوئے ہیں۔ ان کی مشہور تصویر جو 1960ء میں کھینچی گئی، دنیا میں سب سے زیادہ پرنٹ ہونے والی تصویر ہے ، جو تقریباً ہر جگہ دکھائی دیتی ہے ، خصوصاً ان ممالک میں جہاں انقلابی تحریکیں چل رہی ہیں۔