وکی پیڈیا کے مطابق ونود کھنہ (Vinod Khanna) مشہور بھارتی اداکار اور فلمی پروڈیوسر، 6 اکتوبر 1946ء کو پشاور، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کی 27 اپریل 2017ء کی رپورٹ کے مطابق ونود کھنہ نے دو شادیاں کی تھیں اور چار بچے ہیں۔ فلمی کریئر کا آغاز وِلن کے طور پر کیا تھا، لیکن دل کش شخصیت کے باعث جلد ہی ہیرو بن گئے۔ 70ء سے 80ء کی دہائی کے دوران میں بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔پہلی فلم ’’من کا میت‘‘ تھی جس میں اسنیل دت کے مدِ مقابل وِلن کے طور پر کام کیا۔ ’’پورب اور پچھم‘‘ اور ’’میرا گاؤں میرا دیش‘‘ میں بھی وِلن کا کردار ادا کیا۔ ’’امر اکبر اینتھونی‘‘، ’’پرورش‘‘، ’’ہیرا پھیری‘‘ اور ’’مقدر کا سکندر‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ۔ اس کے ساتھ بی جے پی کے ٹکٹ پر چار بار پنجاب کے گروداس پور سے پارلیمانی انتخاب جیتا اور مرکزی وزیر بھی رہے۔
27 اپریل 2017ء کو 70 برس کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔