پروفیسر ڈاکٹر سید امجد علی جعفری کے بقول:
’’ایک نئی تحقیق کے مطابق ناریل کے تیل سے غرارے کرکے مسواک یا برش کرنے کے نتیجے میں دانت اور مسوڑھے صحت مند و چمک دار رہتے ہیں۔ یوں دانتوں پر میل نہیں جمتا اور مسوڑے سرخ و متورم بھی نہیں ہوتے۔ نیز اگر کسی کو مسوڑوں سے خون رسنے کی شکایت ہو، تو اس سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ ناریل کے تیل کے غرارے ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہیں۔ البتہ وہ افراد جنھیں ناریل کھانے، اس کا تیل پینے یا لگانے سے الرجی (حساسیت) ہو، وہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے اجتناب کریں۔‘‘
(ماہنامہ ’’ہمدردِ صحت‘‘، ماہِ ستمبر 2022ء)