6 ستمبر، یش جوہر کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق یش جوہر (Yash Johar) بالی وڈ کے مشہور پروڈیوسر، 6 ستمبر 1929ء کو امرتسر، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ ایک جونیئر کی حیثیت سے زینہ بہ زینہ آگے بڑھتے گئے۔1976ء میں ’’دھرما پروڈکشن‘‘ کے نام سے اپنا ادارہ قایم کیا۔ سب سے پہلے ’’دوستانہ‘‘ فلم بنائی جو سپر ہٹ رہی۔ ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘  اور ’’کل ہو نہ ہو‘‘ جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر ہیں۔
یش جوہر کے صاحب زادے ’’کرن جوہر‘‘ ایک کامیاب سکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر ہیں۔ بہت کم عمری میں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔
یش جوہر کینسر کے موذی مرض کی وجہ سے 26 جون 2004ء کو ممبئی میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے