29 اگست، بشرا رحمان کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر بشرا رحمان (Bushra Rehman) پاکستانی مصنفہ، 29 اگست 1944 ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔
17 سے زاید ناول اور سفرنامے لکھے۔ جامعۂ پنجاب سے ایم اے صحافت کی سند حاصل کی۔ اپنا سیاسی سفر 1983ء میں شروع کیا۔ 1985ء اور 1988ء میں رکنِ پنجاب اسمبلی بنیں۔ 2002ء اور 2008ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی بنیں۔ پی ٹی وی اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لئے کئی ڈرامے بھی لکھے۔ ان کے لکھے گئے ناول اور افسانے خواتین میں بہت مقبول تھے۔ افسانوں کے کئی مجموعے شایع ہو چکے ہیں۔
بشرا رحمان کے معروف ناولوں میں ’’اللہ میاں جی‘‘، ’’بہشت‘‘، ’’براہِ راست‘‘، ’’بت شکن‘‘، ’’چاند سے نہ کھیلو‘‘ اور ’’چارہ گر‘‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روزنامہ جنگ میں ’’چادر چار دیواری اور چاندنی‘‘ کے نام سے کالم بھی لکھتی رہیں۔ شادی لاہور کے صنعت کار میاں عبدالرحمان سے ہوئی۔ 2007ء میں انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
7 فروری 2022ء کو 77 سال کی عمر میں کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے