وکی پیڈیا کے مطابق وی ایس نائپال (V. S. Naipaul) نوبل انعام یافتہ مصنف، 17 اگست 1932ء کو ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو (Trinidad and Tobago) میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’ودیا دھر سورج پرساد نائپال‘‘ تھا۔ 1950ء میں انگلینڈ چلے گئے۔ چار سال آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ 1954ء میں لکھنا شروع کیا۔ سوائے لکھنے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ 11 ناول لکھے جن پر بہت سے انعامات وصول کیے۔ 1960ء میں سفر کرنا شروع کیا۔ پہلے ویسٹ انڈیز اور جنوبی امریکہ کا دورہ کیا۔ 1964ء میں ہندوستان کا سفر اختیار کیا جس پر تین کتابیں تحریر کیں۔ 1980ء میں اپنے وطن ’’ٹیرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو‘‘ کے حوالے سے سفرنامہ لکھا۔ 1980ء میں انجنٹائن کے علاوہ ایران، پاکستان، ملائیشیا اور انڈونیشیا کا طویل احوال لکھا۔ علاوہ ازیں تحریر کے فن پر دو مبسوط مقالے لکھے۔ 2001ء میں ادب کا نوبل اپنے نام کیا۔ 1996ء میں ایک پاکستای صحافی نادرہ خانم علوی سے شادی کر لی۔
2018ء میں لندن میں انتقال کرگئے۔
