کلھاڑا

’’کلھاڑا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’کلہاڑا‘‘ لکھا جاتا ہے۔
’’نوراللغات‘‘، ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت‘‘ کے مطابق درست املا ’’کلھاڑا‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’بڑی کلھاڑی‘‘ اور ’’لکڑیاں چیرنے کا اوزار‘‘ کے ہیں۔
رشید حسن خان نے بھی اپنی کتاب ’’اُردو املا‘‘ (مطبوعہ ’’زبیر بکس‘‘، سنہ اشاعت 2015ء) کے صفحہ نمبر 234 پر ’’کلھاڑا‘‘ ہی درج کیا ہے۔
اس حوالے سے رشید حسن خان باقاعدہ طور پر ایک کلیہ وضع کرتے ہیں کہ وہ تمام ہندی الفاظ جو ہائے ہوز پر آکر ختم ہوتے ہیں، انہیں الف سے لکھنا چاہیے، جیسے دھماکہ کی جگہ ’’دھماکا‘‘، پٹاخہ کی جگہ ’’پٹاخا‘‘ وغیرہ۔ اس طرح رشید حسن خان ہمیشہ اپنی تحاریر میں ’’منہ‘‘ کی جگہ ’’منھ‘‘ لکھنے کو ترجیح دیتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے