"poipubeach.org” کے مطابق ہوائی ثقافت (Hawaiian Culture) میں بالوں میں دائیں طرف پھول رکھنے کا ایک مطلب ہے جب کہ بائیں طرف رکھنے کا دوسرا۔
ویب سائٹ کے مطابق اگر امریکی ریاست ’’ہوائی‘‘ میں اگر کوئی خاتون اپنے بالوں میں دائیں طرف پھول رکھتی ہوئی سامنے آتی ہے، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کی ابھی شادی نہیں ہوئی اور وہ کسی اچھے شریکِ حیات کی تلاش میں ہے۔ اس طرح اگر بالوں میں بائیں طرف پھول سجایا جائے، تو اس کا مطلب ہے کہ خاتون شادی شدہ ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ آپ اپنا راستہ ناپیں۔